سندھ اسمبلی نے بینظیر بھٹو قتل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن غلام مجدد اسران نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کرانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرے تاکہ عوام کو حقائق کا پتہ چل سکے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے شعیب بخاری نے قرارداد کی حمایت کی۔ جس پر اسپیکر نثا ر احمد کھوڑو نے قرار داد ایوان میں پیش کی اور اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ بعد میں اسپیکر نے اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی کر دیا۔