پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیس رنز سے ہرا کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔ آئی سی سی گلوبل اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر ایک سو چھتیس رنز بنائے۔
الطاف احمد نے سینتیس اور مطلوب قریشی نے تیس رنز اسکور کیے۔ انگلش ڈس ایبلڈ ٹیم کیلئے ڈینیئل ہیم نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ ڈس ایبلڈ ٹیم ایک سو سولہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جہانزیب ٹوانہ نے تین اور امیر احمدنے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جہانزیب ٹوانہ مین آف دی میچ قرار پائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے منگل کو کھیلا جائیگا۔