لندن اولمپکس: افغانی کھلاڑیوں کی شرکت کی امید

olympic

olympic

افغانستان کے ریسلرز نے لندن اولمپکس دو ہزار بارہ میں کوالیفائی کرنے کی امید ظاہر کی اور روائتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پر اپنی تکنیکس کے ساتھ پریکٹس کی۔

کابل میں روائتی انداز کی ریسلنگ زورخانح کی پریکٹس کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دو ہزار بارہ کے لندن اولمپکس میں ان کی ٹیم شرکت کرے گی۔ اس کھیل کی پریکٹس میں ریسلرز وزنی لکڑی اور لوہے کے بڑے رنگز اٹھاتے ہیں۔

افغانستان نے اس کھیل میں نیپال میں ہونے والے تینتیس ممالک کے ٹورنامنٹ میں تیسری اور چوبیس ممالک کے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ عراق اور ملائشیا میں مشترکہ طور پر ہونیوالے اولمپک کوالیفائر میں افغانی ٹیم شرکت کرے گی۔