امریکی جریدے نے جنرل ریٹائرڈ ضیا الدین بٹ کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صدر مشرف اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ تھے۔ سابق آئی ایس آئی چیف نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے غلط بیان منسوب کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ضیا الدین بٹ کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ سابق صدر مشرف کو اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کا علم تھا اور بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے اسامہ کیلئے سیف ہاس تعمیر کرایا تھا۔ ذرائع سے خصوصی گفتگو میں ضیا الدین بٹ نے کہا کہ انہوں نے میگزین کو انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ مشرف مکمل بااختیار تھے انہیں اسامہ کی رہائش گاہ کا علم ہونا چاہئے تھا۔