امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کی طالبان سے مذاکرات کی تصدیق

Leon Panetta

Leon Panetta

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے طالبان سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ جنگ میں حصہ نہ لینے کی ضمانت پرخلیج گوانتاناموجیل سے طالبان قیدیوں کی رہائی ممکن ہے۔ مارٹن ڈمپسی نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی سے امریکا کیلئے خطرات بڑھ جائیں گے تاہم وہ طالبان سے مصالحت کے حق میں ہیں۔

لیون پنیٹا نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ وہ کانگریس کے منظور کردہ قانون پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ گوانتانامو جیل سے ممکنہ طور پر رہائی پانے والے پانچ طالبان قیدی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی نیتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طالبان قیدیوں کی ممکنہ رہائی پر امریکا کیلیے خطرات میں اضافہ کرے گی۔ تاہم دو عشروں کی جنگ کیبعد امریکی جنرل طالبان سے مصالحت کے حق میں ہیں۔