معاشی بحران، اٹلی اولمپکس کی دوڑ سے باہر

monti

monti

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی نے کہا ہے کہ روم میں اولمپکس 2020 کے لیے رقم مختص کرنا ممکن نہیں ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی 2020 میں ہونے والی اولمپکس کھیلوں کا روم میں انعقاد کرانا ناممکن ہو گیا ہے۔

اطالوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کھیلوں کے لیے رقم مختص کرنا غیر ذمہ دارانہ قدم ہو گا۔
اطالوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتے کہ اٹلی ان کھیلوں پر ہونے والا خرچ اٹھایے گا۔
ایک اندازے کے مطابق ان کھیلوں پر بارہ اعشاریہ پانچ بلین ڈالر خرچہ آئے گا۔
ان کھیلوں کے انعقاد کرانے کی دوڑ سے روم کے نکل جانے کے بعد دوحہ، استنبول، ٹوکیو، میڈرڈ اور باکو ان کھیلوں کے انعقاد کے خواہشمندوں میں رہ گئے ہیں۔