لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی مظاہروں کے بعد آج سے آؤٹ ڈور بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پی آئی سی کے ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے۔ ینگ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مستعفی ہو کر انکوائری کا حصہ بنیں۔ حکمران اورارکانِ صوبائی و قومی اسمبلی کے سرکاری اسپتالوں میں علاج کی قرارداد منظور کی جائے۔