لاہور : سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور اسے کوئی خطرہ نہیں ۔ صوبائی الیکشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اپنا مقام ہے اور زیر سماعت مقدمات سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کا بھی ایک انتہائی اہم مقام ہے اور انہوں نے ملک میں ہمیشہ اداروں کے وقار اور آئینی حیثیت کا دفاع کیا ہے اور کرتے رہیں گے اس موقعے پر سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ سینٹ الیکشن سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہو گی اور نادیدہ طاقتوں کے برسر اقتدار آنے باتیں دم توڑ جائیں گی۔