امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے تعلقات اہم ہیں۔ پاکستان کو طلاق دینے کا آپشن زیرغور نہیں۔ آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی سے تعلقات بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے اسٹریٹجک مقاصد مشترک ہیں۔
مستحکم پاکستان امریکا کی سلامتی کیلئے بہتر ہوگا۔ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ تعلقات پر پاکستان کی نظر ثانی شدہ پالیسی کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوتوانائی کے بحران سے نکالنے اور معیشت بہتر بنانے کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
کیمرون منٹر کے بیان پر وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ جنرل پاشا سے امریکی اداروں کے تعلقات اچھے ہیں۔ نئے آئی ایس آئی چیف سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے وقت درکار ہوگا۔