شامی صدر بشارالاسد کی 4ماہ میں انتخابات کرانے کی پیشکش

Bashar Assad

Bashar Assad

شام کے صدر نے عرب لیگ کے نئے سیاسی روڈ میپ رد کیے جانے کے بعد اب عام انتخابات چار ماہ میں کرانے کی پیشکش کردی ہے ۔ بشارالاسد کہتے ہیں باغیوں کو کچلنے میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔

چھ ہزار جانوں کے ضیاع پر عالمی دبا کے بعد بشارالاسد نے جماعتی بنیادوں پر عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ بشارالاسد کے اس اعلان کو امریکا نے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ اس فیصلے پر اپوزیشن نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ دوسری طرف شام کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج کا کریک ڈان جاری ہے۔

حما میں جاری آپریشن تیرہویں روز میں داخل ہوچکا ہے ۔ ٹینکوں کی گولہ باری سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔