لاہور میں دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے ۔حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے آٹ ڈورز میں کام شروع نہیں کیا گیا جبکہ ڈاکٹر زہڑتال کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے تیار ہیں۔
پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آٹ اور ان ڈور میں ڈاکٹرز مریضوں کا علاج نہیں کر رہے ۔ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو ادویات دینے کا سلسہ شروع کر دیا گیا لیکن مریضوں کا علاج معالجہ تاحال بند ہے۔
دوسری جانب پی آئی سی میں تمام آپریشنز،اینجو گرافی، کارڈیو پلاسٹی اور دیگر تمام پیچیدہ ٹیسٹ مخر کر دئے گئے ہیں جسکی وجہ سے مریضو ں کو مشکلات کا سامنا ہے ینگ ڈاکٹر زکا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔