فرانسیسی صدر نکولس سرکوزئی نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ صدارتی انتخابات اپریل میں ہو رہے ہیں۔ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے دارالحکومت پیرس میں صدارتی مہم شروع کرتے ہوئے کارکنوں سیخطاب میں کہاکہ مالی اصلاحات کیلیے انہیں دوبارہ اقتدار میں لایاجائے۔ دوبارہ صدر بن کر وہ فرانس میں مزید سیاسی اور سماجی اصلاحات لائیں گے۔
اس موقع پر سرکوزی کے حامیوں نے نعرے لگائے اور کہاکہ سرکوزی کو دوبارہ منتخب کرایاجائے گا۔ ادھر رائے عامہ کے جائزے کے مطابق سرکوزی کے مقبولیت انتیس فیصد ہے۔ جبکہ حزب اختلاف کی پارٹی سرکوزی سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔