ایران نے جوہری تنازعے پر مذاکرات کیلئے عالمی طاقتوں کو خط لکھ دیا۔ وائٹ ہاؤس نے محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خط کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران نے جوہری تنازعے پر مذاکرات کی پیشکش یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن کو دئیے گئے ایک خط میں کی۔
خط میں ایران نے مذاکرات جلد سے جلد شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ادھر وائٹ ہاس کے ترجمان جے کارنی نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کے دوران طیارے میں میڈیا کو بتایا کہ ایران کو عالمی طاقتوں کے خط کا جواب دینا تھا۔ ایران نے جواب تو دے دیا، لیکن خط کی تفصیلات پر ابھی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ اور جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔