سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزگی جمع کرانے والے امیدواروں کے اثاثہ جات کی تفصیل سامنے آگئی۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے 13 بینک اکانٹس میں دس کروڑ 85 لاکھ روپے ہیں اور ان کی سو ایکٹر زرعی زمین بھی ہے۔ بیگم اعتزاز احسن کے 7 بینک اکانٹس میں ڈیڑھ کروڑ روپے موجود ہیں۔
پی ایم ایل این کے رہنما ذوالفقار کھوسہ کی 99 ایکڑ زرعی زمین ہے ، اور انھوں نے زرعی ٹیکس صرف 7 ہزار ادا کیا۔ ظفر اللہ ڈھانڈلہ کی 2594 کنال زمین ہے لیکن وہ صرف 3 ہزار ادا کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر قانون بابر اعوان نے پندرہ کروڑ چھیانوے لاکھ بیس ہزار کی پراپرٹی اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق بابر اعوان بارہ کروڑ ستائیس لاکھ کے بھی مالک ہیں۔ جبکہ ان کی بیوی اور بیٹی کے نام تین کروڑ اکیاسی لاکھ نوے ہزار کی لاکھ کی زرعی اراضی اور کیش ہے۔بابر اعوان نے اسپین میں پراپرٹی کا ایدوانس دو کروڑ جبکہ لاہور میں دو فلیٹس کے لیے چھ لاکھ بیس ہزار روپے جمع کرایا۔