آرمی چیف کا صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز

kayani

kayani

ایوان صدر میں سہ فریقی سربراہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔ صحافیوں نے آرمی چیف سے نیٹو سپلائی کی بحالی کا سوا ل کیا جس پر جنرل اشفاق کیانی نے کہا کہ وہ اس کا جواب نہیں دے سکتے۔

صحافیوں نے سوال کیا کہ میمو کمیشن اور طالبان سے مذاکرات کا کیا طریقہ کار ہوگا۔ آرمی چیف نے اس سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔ ادھر جب صحافیوں نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے یہ سوالافغان صدر حامد کرزئی سے کیا تو وہ بھی جواب ٹال گئے۔