خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے پانچ جنگجو ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ دوسرے واقعے میں امن لشکر کے تین رضا کار جاں بحق اور تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
تحصیل باڑہ کے پہاڑی علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے دوران 5شدت پسندہلاک اور8زخمی ہو گئے جبکہ زخہ خیل میں امن لشکر توحید اسلام کے 3رضا کار جاں بحق اورسیکو رٹی فورسز کے 3اہلکار زخمی ہو گئے ، جٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شین قمر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ زمینی راستے سے سیکورٹی فورسز نے پیش قدمی جاری رکھی۔ پیش قدمی کے دوران فورسز نے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں پر قبضہ حاصل کر لیا۔