سری لنکا کے بیٹسمین کمارسنگا کارا نے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف تیس رنز بنائے۔ اننگز کے دوران سنگا کارا نے کیریئر کے دس ہزار رنز مکمل کرلئے۔
کمارسنگا کارا نے تین سوپندرہ ون ڈے انٹرنیشنل میں دس ہزار رنز مکمل کئے۔ سنگا کارا ون ڈے کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دسویں اور سری لنکا کے تیسرے بیٹسمین ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ اٹھارہ ہزارایک سوچھہتر رنز بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے بنائے ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے سنتھ جے سوریا نے سب سے زیادہ تیرہ ہزارچارسوتیس رنز بنائے ہیں۔ سڈنی ون ڈے کے بعد مہیلا جے وردنے کے رنز کی تعداد دس ہزار دوسو اڑتالیس ہوگئی۔ رکی پونٹنگ، انضمام الحق، جیک کیلس، سرووگنگولی، راہول ڈریوڈ اور برائن لارا بھی ون ڈے کرکٹ میں دس ہزار رنز بناچکے ہیں۔