لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے گیارہ سالہ بچی کو فرانسیسی ماں کے حوالے کرنے کے خلاف پنجاب کے صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دے دی۔ چودھری عبدالغفور کی جانب سے درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے دی ۔
درخواست میں چودھری عبدالغفور نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے گیارہ سالہ بچی آمنہ کو اس کی فرانسیسی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا، تاہم ابھی تک یہ واضع نہیں کہ فرانسیسی خاتون اس کو پاکستان کی سرحدوں سے باہر لے کر جاسکتی ہے یا نہیں ۔ بچی اپنی ما ں کے ساتھ نہیں جانا چاہتی۔ خدشہ ہے کہ ماں اسے فرانس لے جا کر مذہب اسلام سے متنفرکردے گی ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی طریقہ کار نہیں کہ بچی کو فرانس سے واپس لیا جاسکے ۔