وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم نے ایندھن کے نرخ میں کمی کی مخالفت کر دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرنوید قمر کی زیر صدار ت ہوا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی ۔ اوگرا حکام کاکہنا تھا پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے کمی سے دس ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ پیٹرول کی موجودہ قیمت چورانوے روپے اکیانوے پیسے ہے جس پر حکومت کو تئیس روپے نو پیسے مل رہے ہیں۔ ڈیزل کی قیمت ایک سو تین روپے چھیالیس پیسے ہے جس پر حکومت کو بیس روپے ستتر پیسے کی آمدنی ہے۔
اوگرا نے لیوی کی مد میں چھ ماہ کے دوران پینسٹھ ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن صرف پینتس ارب وصول ہوسکے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناتھا حکومتی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف ضرور ملنا چاہئے۔