بھارت میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک قومی انسداد دہشتگردی مرکز قائم کرنے کی تجویز خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ خود حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ترنمول کانگریس سمیت ملک کی کئی بڑی علاقائی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو ایک خط بھیجا ہے۔واضح رہے کہ ترنمول کانگریس پارٹی حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے۔اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، اور آندھر پردیش میں حزب اختلاف تیلگو دیسم نے بھی حکومت سے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی مرکز کی تجویز سے ملک کے وفاقی کردار کو زک پہنچے گی۔
نامہ نگار کے مطابق یہ رہنما طاقتور علاقائی جماعتوں کی قیادت کرتے ہیں اور ان کا ایک پلیٹ فارم پر آنا وفاقی حکومت کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی ان رہنماں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ نیشنل کانٹر ٹیررازم مرکز سے ریاستوں کے اختیارات کمزور ہوں گیاور اسے ریاستوں میں غیر کانگریسی حکومتوں کو ہراسان کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔