روسی وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن کی بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری کی جعلی ویڈیو انٹرنیٹ پر آگئی۔ چند روز میں لاکھوں افراد نے اس فوٹیج کو دیکھا۔ جعلی ویڈیو میں روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کو عدالت میں پیشی کے دوران ہتھکڑی میں دکھایا گیاہے۔
پیشی کے دوران ولادیمیر پیوٹن پر الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔ جج کے سوال پر ولادیمیر پیوٹن سر جھکا لیتے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ پر جاری ہونے کے بعد اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔