کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

kse

kse

کاروباری ہفتے کے آخری روزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس اکانوے پوائنٹس بڑھ کربارہ ہزار چار سو چھیانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کا اغاز تیزی سے ہوا۔

معروف کمپنیز میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈکس ایک موقع پر بارہ ہزار چھ سو کی سطح عبور کرتے بھی دیکھا گیا۔ کل تیئس کروڑ بتیس لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو اکیس کمپنیز کے حصص سستے اورایک سو اڑتیس کمپنیز کے حصص مہنگے ہوئے۔