گزشتہ ہفتے سونے چاندی اور خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں ملکی سرمایہ کاروں نے تیرا ارب ستر کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی سرمایہ کاروں نے سونے کے چوالیس ہزار سے زائدسودوں کے دوران نو ارب اکتالیس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ ایک ارب بارہ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے زریعے چاندی کے دو ہزار نوسو سے زائد سودے کئے گئے۔
خام تیل کے بارہ ہزارسے زائد سودوں کے زریعے ملکی سرمایہ کاروں نے تین ارب پندرہ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی فی اونس قیمت سترا سو چوبیس ڈالرپر بند ہوئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت تینتیس اعشاریہ دوتین ڈالر ہوگئی جبکہ خام تیل کی قیمت گزشتہ ہفتے ایک سو تین اعشاریہ چار چھ ڈالرفی بیر ل ہو گئی۔