بلوچستان کے متعلق کانگریس قرارداد کی حمایت نہیں کرتے۔ امریکا

victoria nuland

victoria nuland

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے متعلق کانگریس قرارداد کی حمایت نہیں کرتے۔ تمام فریق صوبے کے مسائل کا حل پاکستان کے آئین اور قانون کے اندر رہ کر نکالیں۔

واشنگٹن میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ کانگریس میں کسی بھی قرارداد سے اوباما انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ بلوچستان کے متعلق قرارد کی حمایت کی ہے، اور نہ ہی کریں گے۔

امریکا کا موقف واضح ہے کہ صوبے کے تمام مسائل فریق مل بیٹھ کر پاکستان کے آئین اور قانون کے اندر رہ کر حل کریں۔ ایک سوال پر وکٹوریہ نے تصدیق کی کہ واشنگٹن میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے بلوچستان کے متعلق قرارداد پر محکمہ خارجہ سے باقاعدہ احتجاج کیاہے۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ بلوچستان کے متعلق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موقف کی تائید کرتا ہے۔