وزیراعظم نے اداروں کے مقام کو سرے سے سمجھا ہی نہیں۔ ایم اے تبسم

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنماء ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اداروں کے مقام کو سرے سے سمجھا ہی نہیں دراصل ان کے ذہن میں اداروں کا احترام نہیں ہے۔ وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ملک کا چیف ایگزیکٹو ہوتے ہوئے اداروں کا احترام کرے نہ کہ ان کا مذاق بنائے۔ حکومت ملک میں صرف دو کام کر رہی ہے نئے نوٹ چھاپ رہی ہے اور نئے قرضے لے رہی ہے جس سے غریب عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت ان چار سالوں میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

حکمران بار بار یہ دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ملک میں عوامی حکومت ہے لیکن اپنی جیبوں کو بھرنے کے علاوہ کوئی کام بھی نہیں کیا۔ حکمرانوں کی چار سالہ کارکردگی صفر ہے اور ان کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ وقت کے حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام ان سے وہ انتقام لیں گے جو یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ایم اے تبسم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے مئوثراقدامات کرے۔ تاکہ عوام اس سے مستفیدہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران اور صدرزرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں اور یہ دونوں ہی ملک کے ساتھ مخلص نہیں ۔یہ عوام کے خیرخواہ نہیں۔