نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رچرڈ لیوی نے تیز ترین سنچری بناتے ہوئے جنوبی افریقا کو آٹھ وکٹوں سے کامیابی دلاکر تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر ایک سو تہتر رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل سینتالیس اور برینڈن مک کلم پینتیس رنز بناسکے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان اور چار اوورز قبل ہی پورا کرلیا۔
چوبیس سالہ رچرڈ لیوی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری پینتالیس گیندوں پر اسکور کی اور ایک سو سترہ رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ لیوی نے تیرہ چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے دس چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔