پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے فنانس سیکریٹری رانا فیاض کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ دوسری طرف رانا فیاض نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ بار میں مبینہ طور پر ہونے والی کرپشن بے نقاب کرنے پر معطل کیا گیا۔
سپریم کور ٹ بار کا کہنا ہے کہ فنانس رانا فیاض کی انتخابات میں فتح کو انکے مخالف امیدوار چوہدری شفیق نے چیلنج کیا تھا رانا فیاض نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں کرپشن بے نقاب کرنے کی سزا دی گئی۔