متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے خواتین کا تاریخی جلسہ منعقد کر کے ملک کی سیاسی تاریخ میں نئے باب کااضافہ کیا ہے۔
کراچی میں نائن زیروپر مختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو میں انھوں نے کہا ایم کیو ایم نے سیاست میں نئے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتاکہ پوری دنیا میں آج تک خواتین کا اتنا بڑا سیاسی اجتماع کہیں بھی منعقد نہیں ہوا۔
انہوں نے تاریخی جلسہ عام پر تمام ماں، بہنوں اوربچوں کو مبارکباد پیش کی اور جلسے کی شاندارکوریج پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔