شام تنازعہ،روس اور چین اپنی رائے تبدیل کرسکتے ہیں، عرب لیگ

arab league

arab league

عرب لیگ کے سیکرٹری نبیل اعرابی نے دعوی کیا ہے کہ شام کے تنازعے پر روس اور چین اپنی رائے تبدیل کرسکتے ہیں۔ قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکریٹری نبیل اعرابی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ممبر ممالک کی جانب سے شام میں پر تشدد واقعات کی روک تھام کے منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔ جس کے بعد روس اور چین بھی اپنا موقف تبدیل کرسکتے ہیں۔

نبیل اعرابی کا کہنا تھا کہ تیونس میں چوبیس فروری کو اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے درمیان کانفرنس بلائی گئی ہے۔ جس میں سیکریٹری جنرل بان کی مون اور اہم ممالک کے رہنماں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد شام میں شہریوں پرہونے والے پر تشدد واقعات کو روکنے کیلئے دبا ڈالنا ہوگا۔