انگلینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کابدلہ لے لیا

Pietersenn

Pietersenn

انگلینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا بدلہ لے لیا۔ ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میںبھی شکست پا کستان کا مقدر بنی ۔

انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی لگاتار دوسری سنچری کی بدولت پاکستان کو چوتھے اور آخری ایک روزہ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو انیس سو ستاسی کے بعد سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں دو سو سینتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری۔ دوسری وکٹ پر اسد شفیق اور اظہر علی نے ایک سو گیارہ رنز کی شراکت قائم کی۔ اسد شفیق پینسٹھ اور اظہر علی اٹھاون رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق نے چھیالیس رنز بنائے۔ انگلش بولرز جیڈ ڈیرن بیخ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کیون پیٹرسن نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو تیس رنز بنائے۔ کیزویٹر تینتالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔