پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں ،امریکا

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کااحترام کرتے ہیں، بلوچستان کے مسئلے پر پاکستان سے سفارتکاری جاری ہے. محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈنے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرار داد اوبامہ حکومت کی ترجمانی نہیں کرتی نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ملکر بلوچستان کاسیاسی حل تلاش کریں اور مذاکرات کے ذریعے بلوچستان کے مسئلے کاحل نکالنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ شیری رحمان نے محکمہ خارجہ سے رابط قائم کیا ہے پوزیشن دوبارہ کلئیر کرتے ہیں کہ امریکا پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستانی وزیر خارجہ حناربانی اور ان کی امریکی ہم منصب ہیلیری کلٹن کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے ۔