ائیر بلیو حادثہ: ڈی این اے اخراجات حکومت اور کمپنی ادا کرے۔ عدالت

High court

High court

پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ائیر بلیو طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ پر آنے والے اخراجات حکومت اور ائیر بلیو ادا کریں ۔ سابق رکن اسمبلی ماروی میمن کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے طیارہ حادثہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق دوبارہ تحقیقات کرائی جائے ۔ عدالت نے پمز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ سمپل آئندہ سماعت پر پیش کیے جائیں۔