جے یو آئی نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل سے دارالعلوم حقانیہ کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک اصل مجرموں سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔
ذرائع سے گفتگو میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ مولانا سمیع الحق سابق صدر مشرف ،بینظیر بھٹو اور نصیراللہہ بابر کو چیلنج کر چکے ہیں کہ وہ دارلعلوم حقانیہ آئیں اور ایک چاقو بھی برآمد ہو جائے تو وہ سزا کے لئے تیار ہیں۔
ترجمان نے کہا وزیر داخلہ نے جن کے نام لئے وہ بہت پہلے وہاں سے جا چکے تھے۔ایسے طلبا کی کارروائیوں سے اداروں کا تعلق نہیں ہوتا۔ یہ تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کی جا چکی ہیں۔