کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان ایک مرتبہ پھر سردی کی لپیٹ میں آ گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی تین جبکہ زیارت، قلات اور کان مہترزئی میں منفی چھ ریکارڈ کیا گیا۔
تین روز قبل شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ رک جانے کے بعد کوئٹہ، مستونگ، زیارت ، پشین ،قلعہ عبداللہ اور صوبے کے دیگرعلاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔