کرایہ کے مکان پر لین دین کے تنازع میں ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری قربان ملانوں اور سکھر بار کے صدر شفقت رحیم کی گرفتاری کیخلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اورسیشن کورٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔
سکھر کے علاقے لوکل بورڈ میں سیشن کورٹ کے وکیل میر محمد تینو کامالک مکان کے ساتھ کرایہ کے مسئلہ پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری پر بیچ بچاو کرنیوالے وکلا رہنماں کو ہی گرفتا ر کر ڈالاجس پر ہائی کورٹ سکھر سمیت دیگر ماتحت عدالتوں کے وکلانے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے ریلی نکالی۔
وکلا رہنما غلام شبیر شر کا کہنا تھا کہ بارہ گھنٹوں میں وکلا رہا اور ایس ایچ او کیخلاف کاروائی نہ ہوئی تو سندھ بھر کی عدالتوں کابائیکاٹ کیا جائیگا۔