لبیا میں نسلی فسادات، درجنوں ہلاک

libya

libya

لیبیا کے شہر الکفرا میں عرب اور افریقی نسل گروہوں میں گزشتہ دس دنوں سے جاری لڑائی میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دارالحکومت طرابلس سے بارہ سو میل فاصلے پر واقع الکفرا میں عرب قبیلے زاوی اور افریقی قبیلے تیبو میں گزشتہ دس روز سیلڑائی جاری ہے۔کرنل قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد لیبیا کی عبوری حکومت کو مسلح گروہوں کو کنٹرول کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے اور مختلف گروہ ملک کے مختلف حصوں پر اپنے تسلط قائم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق الکفرا میں عرب قبیلہ زاوی افریقی قبیلے تبیو سے لڑ رہا ہے۔ تیبو قبیلے کو شکوہ ہے کہ معمر قذافی کے دور میں ان سے ناروا سلوک روا رکھا گیا تھا۔
لیبیا کے فوجی سربراہ یوسف المنگوش نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الکفرا میں دور روز پہلے جنگ بندی کروا دی گئی تھی لیکن پیر کے روز نسلی تشدد پھر پھوٹ پڑا۔انہوں نے کہا کہ اگر الکفرا میں لڑائی بند نہیں ہوتی ہے تو پھر سرکاری افواج کو بھیجا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مسلح ملیشیا ملک کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔