رواں ماہ آئی ایم ایف کے قرضے کی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کی واپسی کے لئے حکومت بلند شرح سود پر اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرضہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چھ فیصد شرح سود پر اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے ساٹھ کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں اکیس فروری کو وزارت خزانہ اور اکنامک افیئر ڈویڑن کی ٹیم نے دبئی میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے حکام سے ملاقات میں بینک کے شارٹ ٹرم امپورٹ فنانسنگ فسیلٹی کے تحت ساٹھ سے اسی کروڑ ڈالر قرضے کے حصول کے لئے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جبکہ قسط کے بقیہ چالیس سے ساٹھ کروڑ ڈالر ذرمبادلہ کے ذخائر سے ادا کئے جائیں گے۔