پشاور میں کوہاٹ روڈ پر خوپل اڈے کے قریب بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد کے مطابق یہ تعداد 12 جبکہ دیگر ذرائع تعداد15 بتارہے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد تیس سے زیادہ ہے۔
ڈی سی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکا ایک کار میں ہوا ۔ دھماکے میں چالیس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
اے آئی جی پشاور شفقت ملک کے مطابق دھماکا کار میں ہی ہوا جبکہ دھماکے میں چالیس سے پینتالیس کلو گرام دھماکا خیر مواد استعمال ہوا۔