میمو کمیشن اجلاس: زاہد بخاری کی تینوں درخواستیں منظور

Zahid Buhari

Zahid Buhari

اسلام آباد : میمو کمیشن نے زاہد بخاری کی تینوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے شہادتوں سے متعلق دستاویزی ثبوت زاہد بخاری کو دینے کی ہدایت کر دی۔ میمو کمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہا ہے۔ میمو کمیشن میں حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے اپنی درخواستوں پر بحث کی۔ جس کے بعد میمو کمیشن نے زاہد بخاری کی تینوں درخواستیں منظور کر لیں۔ کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ شہادتوں سے متعلق دستاویزی ثبوت زاہد بخاری کو دیئے جائیں۔ کمیشن نے اکرم شیخ کو ہدایت کی کہ زاہد بخاری بیرون ملک جانا چاہیں تو موکل سے پوچھ کر بتائیں کب تک دستیاب ہوں گے۔

زاہد بخاری نے کمیشن کے روبرو تین درخواستیں دی تھیں۔ پہلی درخواست میں شواہد کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کی استدعا کی گئی تھی، دوسری درخواست میں زاہد بخاری نے تمام شواہد کی کاپیاں مانگی تھیں جبکہ تیسری درخواست میں لندن جانے کے لئے وقت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ میمو کمیشن کے اجلاس میں ایک گھنٹے کا وفقہ لیا گیا ہے جس کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہو گا۔ کمیشن دوپہر دو بجے ویڈیو لنک کے ذریعے منصور اعجاز کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرے گا۔