ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے پر امریکا نے تہران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنے، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کو ایران کے جوہری پروگرام کے معائنے کی اجازت نہ دینے پر امریکا کو افسوس ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تہران کے روئیے میں تبدیلی نہیں آئی۔ مارک سی ٹونر نے کہا کہ ایران عالمی برادری کے تحفظات دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہالیکن امریکا ایران کے جوہری مقاصد جاننے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔