صومالیہ: الشباب کی اہم شہر سے پسپائی

Somalia Ethiopia

Somalia Ethiopia

ایتھوپیا اور صومالیہ کی نگران حکومت کی فوجوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنجگوں کو بیدوا شہر سے نکال باہر کیا ہے۔
بیدوا شہر الشباب تنظیم کا اہم مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ ایتھوپیا اور صومالیہ کی افواج نے بغیر کسی لڑائی کے بیدوا شہر پر قبضہ کر لیا۔

الشباب تنظیم نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے ایک حکمت عملی کے تحت شہر کو خالی کر دیا ہے۔ الشباب نے دھمکی دی کہ وہ گوریلا جنگ شروع کریں گے ۔
الشباب تنظیم کا جنوبی صومالیہ کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ ہے۔
ایتھوپیا اور صومالیہ کی نگران حکومت کے فوجوں نے الشباب تنظیم کے خلاف کارروائی ایسے وقت شروع کی ہے جب افریقی یونین نے صومالیہ میں امن فوج کی تعداد بارہ ہزار سے بڑھا کر سترہ ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایتھوپیا کے علاوہ کینیا کی افوج بھی الشباب تنظیم کے خلاف فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔