دہشتگرد ہمیں بوکھلاہٹ کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ میاں افتخار

maian iftikhar

maian iftikhar

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمیں نفسیاتی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ پشاور میں ویگن اڈے پر ہونے والا دھماکا گاڑی میں نصب بم سے ہوا، دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں، سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا تو لوگوں کا چلنا پھرنا محال ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمیں نفسیاتی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تین، تین لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔