اٹلی کے سرد موسم میں گرم ملبوسات کے فیشن شو نے تقریب پرجوش کردی ۔ ٹھنڈی شاموں میں دھواں اڑاتی چائے کے ساتھ فیشن کے شائقین کاانتظار ختم ہوا۔اور ریمپ پر آگئیں حسینائیں نت نئے کلیکشن کے ساتھ۔سال دوہزاربارہ کے رنگوں میں نیلے اور سرخ رنگ کو خاص طورپرنمایاں کیا گیا۔
اس کلیکشن میں ہرے ، نیلے اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے ڈیزائنز بنائے گئے تھے۔ صرف یہی نہیں سفید فر کے لباس بھی کچھ کم نہ تھے۔اور تو اور ریمپ پر سرخ لباس میں تیار دیدہ زیب ستاروں بھرے کلیکشن نے ماحول میں سرخی پھیلادی۔ ڈیزائنرز نے یہ کلیکشن رومینٹک مزاج رکھنے والوں کو مد نظر رکھ کر بنایا تھا۔