جنونِ عشق کی رسمِ عجیب کیا کہنا

lonely

lonely

جنونِ عشق کی رسمِ عجیب کیا کہنا
میں اُن سے دور وہ میرے قریب کیا کہنا

یہ تیرگیء مسلسل میں اک وقفہء نور
یہ زندگی کا طلسمِ عجیب کیا کہنا

جو تم ہو برقِ نشیمن تو میں نشیمن برق
اُلجھ پڑے ہیں ہمارے نصیب کیا کہنا

لرز گئی تری لَو مرے ڈگمگانے سے
چراغِ گوشہء کوئےِ حبیب! کیا کہنا

مجید امجد