سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قران پاک کی بے حرمتی کی مذمت ہیاور آج ملک بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کیا ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا آج ملک بھر میں امریکا کیخلاف ریلیاں نکالی جا ئینگی ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان پرامریکی کانگریس میں قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔حنیف طیب کا کہنا تھاکہ نام بدل کر کام کرنے اور قوم کو دھوکہ دینے والی کالعدم تنظیموں کو اپنے ساتھ نہیں ملائیں گے۔