امریکی کانگریس کے پانچ ارکان پرمشتمل ایک وفد پاکستان پہنچا ہے، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفد سے ملاقات میں بلوچستان سے متعلق پیش کی جانے والی قراردادپرتشویش کا اظہارکیا۔
وزیراعظم سے امریکی کانگریس کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی وزیر اعظم نے امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی قرارداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی وفد نے واضح کیا کہ امریکی حکومت ری پبلیکنز اور ڈیموکریٹ اراکین امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی قرارداد کے خلاف ہیں۔
وفد کی سربراہی چیئرمین ہاؤس رولز کمیٹی ڈیوڈ ڈرائیئر کر رہے ہیں۔ یہ وفد ڈیموکریسی پارٹنر شپ پروگرام کے تحت پاکستان آیا ہے۔ ڈیوڈ ڈرائیر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں بھی اس بات پر زور دیں گے کہ کانگریس میں پیش کیا جانے والا بل امریکی حکومت کی پالیسی کی عکاسی ہیں کرتا۔