سینٹ انتخابات : امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی

senate

senate

سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن کی طرف سے آج جاری کی جائے گی تاہم امیدوار آج بھی اپنے کاغذات نامزدگی وآپس لے سکتے ہیں۔

گزشتہ روز کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ نمٹا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دو مارچ کو پولنگ ہوگی اور یکم مارچ دن ایک بجے تک امیدوار اگر دستبردار ہونا چاہیں تو ان کو اجازت ہو گی۔

سینٹ کی چون نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں جس کیلئے انتخاب لڑنے والے حتمی امیدواروں کے نام شام تک واضح ہو جائیں گے۔ فاٹا کی چار نشستوں پر اس وقت دس امیدوار میدان میں ہیں جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر مشاہد حسین سید اور عثمان سیف اللہ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔