پشاور میں آج صبح سی ڈویژن تھانے پر خود کش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے چار اہلکار فلک ناز، خان شاہ، دوائی خان اور منور خان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی، گورنر مسعود کوثر اور وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے شرکت کی اور پھول رکھے۔
چاروں پولیس اہلکاروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ شہدا کا جسد خاکی آبائی گاں روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔