سندھ ہائیکورٹ: پرویز مشرف 12مئی کیس میں طلب

musharraf

musharraf

سندھ ہائی کورٹ نے بارہ مئی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو طلب کرتے ہوئے ان کی طلبی کا نوٹس اخبار میں شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کیلئے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم کو لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔ بارہ مئی دو ہزار سات کو کراچی میں نامعلوم افراد نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آمد روکنے کیلئے پورے شہر پرتشدد ہنگامے کئے تھے، جس کے نتیجے متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔