امیتابھ بچن اسپتال سے گھر پہنچ گئے

Amitabh

Amitabh

بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن طویل عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے۔ بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے زریعے چکا چوند کر نے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گیارہ فروری کو ان کا آپریشن ہوا۔

بچن خاندان نے کہنا شروع کر دیا کہ بگ بی بالکل ٹھیک ہیں لیکن شدید درد کے باعث انھیں اسپتال میں مزید دن گزارنے پڑے۔

انیس سو بیاسی میں فلم قلی کی عکس بندی کے دوران امیتابھ کو شدید درد ہوا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوگیا لیکن کون جانتا تھا کہ ستائیس سال پرانا یہ درد انھیں زندگی کی طویل علالت میں ڈال دے گا۔